سلمان خان کی میگا فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ ریلیز کردی گئی

’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں پوجا ہیگدے، شہناز گِل، راگھؤ جویال، جیسی گِل اور دیگر اسٹار بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک April 21, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کو دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا، مداحوں کو فلم کا شدت سے انتظار تھا۔

اداکار رتیش دیش مکھ نے فلم دیکھنے کے بعد سب سے پہلا ریویو دیا ہے اور ان کے مطابق فلم تفریح اور قہقہوں سے بھری ہوئی ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ بھائی جان والی ایکشن پیک فیملی ڈراما ہے اور یہ آپ کو جذباتی کردے گی۔





ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ فلم کا پہلا نصف تفریحی اور جکڑ لینے والا ہے اور اس فلم میں 'میں نے پیار کیا' کا تڑکا شامل ہے۔

صارفین کی طرف سے مثبت ریویوز کے باوجود ٹریڈ انالسٹ جوگندر توتیجا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فلم صرف ایک مرتبہ دیکھی جانے کے قابل ہے۔



'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں سلمان خان کے ساتھ پوجا ہیگدے، شہناز گِل، راگھؤ جویال، جیسی گِل اور دیگر اسٹار بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں