غلط پارکنگ سے منع کرنے پر رکشہ ڈرائیور کا ٹریفک وارڈن پر تشدد

ملزم کےخلاف تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے

ٹریفک وارڈنز کے ساتھ یہ رویہ افسوسناک ہے، کیس کی مکمل پیروی کی جائے گی، سی ٹی او ( فوٹو: ایکسپریس)

غلط پارکنگ سے منع کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکشے کو غلط پارک کرنے سے منع کیا تو ڈرائیور نے مشتعل ہوکر آہنی راڈ سے وارڈن پر حملہ کرکے اس کا سر پھاڑ دیا۔

واقعے کے بعد رکشہ ڈرائیور رکشہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔


ملزم کے خلاف تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی گئی ہے جبکہ رکشہ بند کردیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے رکشہ ڈرائیور کی جانب سے وارڈن پر تشدد کےو اقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ہے اور زخمی وارڈن کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا واقعے پر کہنا تھا کہ وارڈنز شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے موجود ہوتے ہیں، ان کے ساتھ ایسا رویہ انتہائی قابلِ افسوس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف کیس کی مکمل پیروی کی جائے گی۔

 
Load Next Story