عدنان صدیقی کی بھارتی میڈیا کی گھناؤنی مہم کیخلاف بلاول بھٹو کی حمایت

بلاول بھٹو بارہ برس کے دوران پاکستان کی طرف سے پہلے وزیر خارجہ ہیں جنہوں نے بھارت کا دورہ کیا ہے

فوٹو : فائل

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر انڈین میڈیا کی ان کے خلاف گھناؤنی مہم کے خلاف اداکار عدنان صدیقی نے ردعمل دیا ہے۔

ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک اچھا میزبان مہمانوں کے ساتھ احترام پر مبنی میزبانی اقدار کا خیال رکھتا ہے چاہے اس کا کوئی بھی سیاسی یا نظریاتی تنازعہ ہو۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ایک مہمان کی تحقیر سے کوئی خاص مقصد حاصل نہیں ہوتا البتہ اس سے حالات مزید خراب ہوتے ہیں۔
Load Next Story