جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے ہراقدام کی مخالفت کریں گے مولانا فضل الرحمان
ملک میں جس طرح پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اس سے یہ ادارہ بھی سیاسی لگنے لگا ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)
ملک میں امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے، نولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ ہر اس اقدام سے اختلاف کریں گے جو جمہوریت کو نقصان پہنچائے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ادارے کسی بھی ریاست میں ماں اور باپ کی طرح ہوتے ہیں انہیں بہت تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئین اور قانون کی متعین کردہ حدود میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہےاوراداروں کے درمیان تصادم سے ملک کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اس سے یہ ادارہ بھی سیاسی لگنے لگا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے، موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث ملک کے اقتصادی طور پر آگے بڑھنے کے کچھ اشارے ملے ہیں تاہم اس سلسلے میں ہمیں پارلیمنٹ کی قراردادوں پرعمل کرتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئے۔