- اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز کا موبائل چھین لیا گیا
- بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
- کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق
- پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- کراچی: ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
- ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا
- بلے کے نشان کے بغیر الیکشن ہوئے تو مزید کشیدگی پھیلے گی، تحریک انصاف
- کراچی میں لاپتہ ہونے والے 16 سالہ ٹک ٹاکر کی ’تشدد زدہ‘ لاش برآمد
- امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش
- میٹا کا فیس بک صارفین کے تحفظ کیلیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
- وزن میں کمی اور ذیابیطس کی ادویات آنتوں کے کینسر کیخلاف بھی معاون
- نواز شریف کو چوتھی بار آکر بھی اپنے لانے والوں سے ہی لڑنا ہے، بلاول
- نواز شریف کی سیاست کو ختم کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، مریم نواز
- ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ
- عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج
نیوزی لینڈ کی طرز پر برطانیہ میں بھی سگریٹ پر پابندی کیلیے غور شروع

نیوزی لینڈ نے 15 سال سے کم عمر نوجوانوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی رکھی ہے، فوٹو: فائل
لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے ملک بھر میں سگریٹ پر پابندی لگانے کے لیے غور و خوض شروع کردیا۔
برطانوی اخبار دی گارجیئن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم رشی سوناک نوجوان نسل کو سگریٹ کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے اس پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم رشی سوناک انسداد تمباکو نوشی کے لیے نیوزی لینڈ میں یکم جنوری 2009 یا اس کے بعد پیدا ہونے والوں پر سگریٹ پر پابندی کی طرز پر برطانیہ میں بھی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ زیر غور پالیسیاں آئندہ برس کے متوقع انتخابات سے قبل برطانوی وزیراعظم اور ان کی سیاسی ٹیم کی ایک نئی انتخابی مہم کا حصہ بھی ہوگی۔
اس رپورٹ کے حوالے سے رائٹرز کی ای میل کے جواب میں برطانوی حکومتی ترجمان نے بتایا کہ “ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ 2030 تک سگریٹ نوشی سے پاک رہنے کے حکومتی اہداف کو پورا کرنے میں مدد کریں۔”
ترجمان نے مزید بتایا کہ سگریٹ نوشی میں کمی کے لیے حکومت نے پہلے ہی مفت ویپ کٹس، حاملہ خواتین کو سگریٹ چھوڑنے کی ترغیب دینے کے لیے واؤچر اسکیم، اور سگریٹ کے لازمی پیک جمع کرانے کے اقدامات کیے ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی میں انگلینڈ اور ویلز کی کونسلوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ماحولیات اور صحت دونوں بنیادوں پر 2024 تک صرف ایک بار استعمال ہونے والی ویب کٹس کی فروخت پر پابندی لگائے۔
برطانیہ کے زیادہ تر شہریوں نے وزیراعظم رشی سوناک کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔