جیو کو فنڈز باہر سے ملتے ہیں جبکہ اس کا بلیک میلر مالک میرشکیل الرحمان فرعون ہے عمران خان
آئی ایس آئی کے سربراہ کے خلاف پراپگینڈا بھی میر شکیل الرحمان کے کہنے پر کیا گیا، چیرمین تحریک انصاف
جیو پیمرا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اورچیرمین پیمرا کو نکلوانے میں بھی یہی گروپ ملوث ہے، عمران خان فوٹو: فائل
TORONTO:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ جیو ٹی وی اربوں روپے کا نادہندہ ہے اور اس کا بلیک میلر مالک میر شکیل الرحمان فرعون ہیں جو اپنے مفادات کے لئے میڈیا گروپ کو استعمال کرتا ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف بھارت سمیت پر ہمسائے ملک کے ساتھ بہتر تعلقات کی حامی ہے، کوئی قوم اجازت نہیں دیتی کہ باہر سے پیسہ لاکر ملک کا ایجنڈا سیٹ کریں لیکن جیو ٹی وی نے برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ملکوں سے اربوں روپے لئے۔ اسی طرح امن کی آشا کی مہم کے لئے بھی باہر سے پیسہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ جیو پیمرا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اورچیرمین پیمرا کو نکلوانے میں بھی جیو ملوث ہے، اس سلسلے میں وہ تمام ثبوت قوم کے سامنے لائے ہیں۔ جیو ٹی وی مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل بنا ہوا ہے کیونکہ دونوں کے مفاد یکساں ہیں۔،نجم سیٹھی پر نیو یارک میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات نہ بتانے پر 2 کروڑ روپے جرمانہ ہوا لیکن جنوری 2014 میں قوم کا یہ پیسہ کوئی بھی وجہ بتائے بغیر معاف کردیا گیا۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جیو ٹی وی سندھ ریونیو بورڈ، پیمرا اور نیشنل بینک کے اربوں روپے کا نادہندہ ہے۔ جب بھی اس سے تقاضا کیا جاتا ہے تو حکومت کو دباؤ میں لاتے ہیں۔ پیمرا کے قانون کے مطابق کسی بھی میڈیا ہاؤس کو زیادہ سے زیادہ 4 ٹی وی چینل کے لائسنس جاری کئے جاسکتے ہیں لیکن انہیں 5واں لائسنس بھی مل گیا۔ جیو ٹی وی نیٹ ورک کے مالک میر شکیل الرحمان فرعون بن گئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کو بھی ہٹا سکتے ہیں اور ان کے خلاف کوئی اٹھ نہیں سکتا۔ متحدہ عرب امارات میں میر شکیل الرحمان 5 ارب روپے مالیت کے گھر میں رہتے ہیں، کروڑوں روپے کی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں اور وہ اپنے مفاد کے لئے میڈیا گروپ کو استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کے خلاف پراپیگینڈا بھی میر شکیل الرحمان کے کہنے پر کیا گیا جبکہ وزارت دفاع نے جیو کے خلاف پیمرا میں درخواست دی تو وزارت اطلاعات اس کے دفاع میں سامنے آگیا۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں 80 لاکھ ووٹ حاصل کئے، ان کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے پی سی بی چیرمین کی تعیناتی کے بارے میں سوال اٹھایا تو دبئی میں بیٹھا فرعون انہیں قانونی نوٹس بھجواتا ہے۔ اس پر بس نہیں کیا انہوں نے اپنے میڈیا ہاؤس کے ذریعے ان کے خاندان پر کیچڑ اچھالی لیکن وہ دیگر سیاستدانوں کی طرح نہیں جو اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو خاموشی سے برداشت کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جیو کو ملنے والی غیر ملکی رقوم کی تحقیقات اور مالیاتی و قانونی بے ضابطگیوں پر کارروائی کرے۔ میر شکیل الرحمان کے ذاتی اوران کے میڈیا گروپ کے مالیاتی اثاثوں کی چھان بین کی جائے۔ جیو قوم سے مانگی مانگے اور سوشل میڈیا پر خاندان کو بدنام کرنے کے لئے تحریک انصاف کے چیرمین سے معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی قوم کو کہنا چاہتے ہیں کہ وہ جیو کا بائیکاٹ کریں کیونکہ اسی کے ذریعے اس پردباؤ ڈالا جاسکتا ہے۔