نجم سیٹھی کی تقرری کالعدم قرار ذکا اشرف ایک بار پھر چیرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال
ذکا اشرف نے پیر سے چیرمین پی سی بی کی ذمے داریاں سنبھالنے کا اعلان کردیا
ہائیکورٹ نے نجم سیٹھی کی تقرری کے نوٹی فکیشن کو بھی کالعدم قرار دے دیا،فوٹو:فائل
LONDON:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تقرری کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق چیرمین ذکا اشرف کو چیرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے چیرمین پی سی بی تقرری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نجم سیٹھی کی بطور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کو کالعدم قرار دیا ہے جبکہ سابق چیرمین ذکا اشرف کو چیرمین پی سی بی کے عہدے پر ایک بار پھر بحال کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے برطرف 38 ملازمین کو بھی بحال کردیا ہے۔
ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں 10 فروری 2014 کو جاری ہونےو الے نوٹی فکیشن جس کے تحت نجم سیٹھی کو چیرمین پی سی بی مقرر کیا گیا تھا اسے بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے بورڈ میں بنائی جانے والی انتظامی عبوری کمیٹی اور سپر سیشن کو بھی ختم کرنے کا حکم دیا۔
دوسری جانب چیرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال ہونےوالے ذکا اشرف نے پیر سے پی سی بی ہیڈکوارٹر جاکر اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ اپنی بحالی پر اللہ تعالی اور عدلیہ کا شکر ادا کرتا ہوں جبکہ عدالت کے فیصلے سے کرکٹ میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اگر نجم سیٹھی کے دور میں کوئی بھی غلط فیصلہ ہوا ہوگا تو اسے تبدیل کردیں گے اور پاکستان کرکٹ کی بہتری کے فیصلے جاری رکھیں گے۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ بورڈ جا کر تمام معاملات کو دیکھوں گا،جو لوگ کرکٹ کے لیے فائدے مند ہوں گے انہیں رکھا جائے گا باقی کو باہر کردیں گے جبکہ غلط چیزوں کو ختم کرکے اچھی چیزوں کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا پہلے دن سے بگ تھری فارمولے کی مخالفت کررہا تھا، بھارت سے سیریز اچھی بات ہے اس پر عمل ہونا چاہئے۔
عہدے پر بحال چیرمین پی سی بی نے کہا کہ کسی کی بھی عزت اور پگڑی اچھالنا نہیں چاہتا،جن لوگوں نے پاکستان اور کرکٹ کی خدمت کی سب کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف بڑے لیڈر ہیں ہماری بات بھی سنیں میں ان سے ملنا چاہتا ہوں وزیراعظم ملاقات کا وقت دیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ذکااشرف کو عدالت کی جانب چیرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کیا جا چکا تھا تاہم پیٹران چیف کی حیثیت سے وزیراعظم نواز شریف نے ان کی جگہ نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقررکردیا تھا۔