کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے 4 افراد کو کچل دیا مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی
پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تو لوگوں نے اہلکاروں پر بھی پتھراؤ کردیا۔
مشتعل افراد کو دیکھ کر ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر ہی فرار ہوگیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز
سچل گوٹھ میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو ہی آگ لگادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں ایک موٹر سائیکل تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آگئی جس سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے لگا تو اہل علاقہ نے اس کا پیچھا کیا جس پر کچھ ہی دور جاکر ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر ہی فرار ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔
واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تو لوگوں نے اہلکاروں پر بھی پتھراؤ کردیا تاہم ہوائی فائرنگ کئے جانے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔