برید پٹ پرحملہ کرنے والے صحافی کی فلمی تقاریب میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد

سیڈیوک کو 20 روز تک کمیونٹی لیبر کی سزا کا بھی دی گئی ہے۔


ویب ڈیسک June 01, 2014
یوکرینی صحافی کو ایک سال تک ماہر نفسیات کی خدمات لینے کی سزا بھی دی گئی ہے۔ فوٹو؛ رائٹرز

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ پر حملہ کرنے والے یوکرینی صحافی پر ہر قسم کی فلمی تقاریب میں شرکت کرنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے ہالی ووڈ سپر اسٹار پر لاس ایجنلس میں فلم "میل فیشنٹ" کے پریمیئر کے دوران حملہ کرنے والے یوکرینی صحافی سیڈیوک کو ریڈ کارپٹ، فلموں کے پریمیئرز سمیت ہر قسم کی فلمی تقاریب سے زندگی بھر کے لئے 500 گز دور رہنے کا حکم دیا ہے۔

یوکرینی صحافی کو 3 برس عدالتی نگرانی میں رہنے کی سزا بھی دی گئی ہے جب کہ سیڈیوک کو 20 روز تک کمیونٹی لیبر کی سزا کا حکم بھی جاری کیا گیاہے، اس کے علاوہ یوکرینی صحافی کو ایک سال تک ماہر نفسیات کی خدمات لینے کی سزا بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار بریڈ پٹ 3 روز قبل اہلیہ انجلینا کی فلم میل فیشنٹ کے پریمیئر کے حوالے سے منعقد ریڈ کارپٹ کی تقریب میں شریک تھے کہ یوکرینی رپورٹر نے ان پر حملہ کردیا تھا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی چاکبدستی کی وجہ سے بریڈ پٹ حملے سے محفوظ رہے تھے۔

مقبول خبریں