- بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی
- عدلیہ مخالف مہم، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
- کراچی: رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، دو اہلکار گرفتار
- کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے التوا سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
نیلے رنگ کے پھل کیا واقعی نیلے رنگ کے ہوتے ہیں؟
برسٹل: کیا آپ نے کبھی سوچا کہ نیلے رنگ کے پھل بہت کم کیوں ہیں؟ اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جو پھل نیلے رنگ کے ہمیں دکھائی دیتے ہیں، اصل میں وہ نیلے رنگ کے ہوتے ہی نہیں،تو پھر آخر یہ بلو بیریز آخر بلو کیوں نظر آتی ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں برسٹل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گہرے رنگت والے پھلوں کی تحقیق کی جن کے اوپر موم کی بہت باریک تہہ ہوتی ہے جیسے کہ بلیو بیریز، بلو کارن اور جونیپر بیری وغیرہ پر۔
سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں پایا کہ ان پھلوں کی ظاہری رنگت کا ذمہ دار دراصل ایک قدرتی پیچیدہ طریقہ کار ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ بلو بیریز نیلے رنگ کی نظر آتی ہیں حالانکہ ان میں سُرخ رنگ کا روغن موجود ہوتا ہے۔
اس کی وجہ ان کے اوپر موم کی تہہ ہے جس میں چھوٹے چھوٹے ایسے اجزا ہوتے ہیں جو نیلی اور بالائے بنفشی روشنی کو پھیلاتی ہے۔ اسی وجہ سے بلیو بیریز انسانی آنکھوں کو نیلی نظر آتی ہیں۔
برسٹل کے اسکول آف بائیولوجیکل سائنسز کے محقق راکس مڈلٹن کا تحقیق کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ بلو بیریز کا نیلا رنگ نچوڑ کر الگ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اس میں نیلے رنگ کا روغن ہیں موجود ہی نہیں ہے۔ یہ تو محض ظاہر میں ایسا دکھتا ہے حقیقت میں سُرخ رنگ موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔