- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
- 60 سال سے امریکا میں رہنے والے شخص کے شہری نہ ہونے کا انکشاف
- الٹراپروسیسڈ غذائیں بچوں کی قلبی صحت کے لیے خطرات رکھتی ہیں، تحقیق
- انٹرنیٹ پر موجود مواد غائب ہو رہا ہے، تحقیق
- برطانوی میڈیا کی اسرائیلی اسپتالوں میں فلسطینیوں سے انسانیت سوز سلوک کی تصدیق
- فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
- حکومت مخالف تحریک کیلئےاسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
- سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی
- دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع
- چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ون ڈے یا ٹی20 فارمیٹ! تبدیلی پر غور شروع
- ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- ایران میں نئے صدر کے انتخاب کیلیے الیکشن بلا تاخیر ہوں گے؛ تاریخ کا اعلان
- رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا
- لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی
- توہین قرآن کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا؛ مقدمہ بیوی نے درج کرایا تھا
- صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے
- کراچی سے لاپتا 13 افراد کی بازیابی کیلیے سیکریٹری دفاع کی طلبی
- نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری؛ فرانس نے عالمی عدالت کی حمایت کردی
- 7 سالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
بیٹے کی شادی رکوانے کیلئے ماں نے ایسا کیا کِیا کہ سب حیران رہ گئے
سونورا: میکسیکو میں ایک خاتون نے اپنے بیٹے کی شادی رکوانے کیلئے عین شادی کے دوران دُلہن کے عروسی لباس کو ہی گندا کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کے صوبے سونورا میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے تین غنڈوں کو اپنی ہونے والی بہو کا عروسی لباس گندا کرنے کیلئے معاوضہ دیا تاکہ اپنے بیٹے کی شادی کو روکا جاسکے۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی تصاویر اپ لوڈ ہونے کے بعد سے اس ’بدنصیب‘ جوڑے کی خبریں میکسیکو بھر میں وائرل ہوگئی ہیں جس میں دُلہن کے سفید عروسی لباس پر سرخ پینٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ دُلہا کے گھر والے اس شادی کے شدید خلاف تھے تاہم جوڑے نے کسی کی پروا کیے بغیر اپنی شادی سونورا صوبے کے قصبے سیوداد اوبریگون میں منعقد کی۔
شادی والے دن دلہن چرچ کے باہر کھڑی تھی جہاں شادی کی تقریب ہو رہی تھی کہ اسی دوران تین افراد آئے اور دُلہن پر سرخ پینٹ پھینک دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ تازہ ترین واقعہ دولہے کے اہل خانہ کی جانب سے شادی رکوانے کا آخری حربہ تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔