- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف کل ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
- 60 سال سے امریکا میں رہ رہے شخص کو اپنے شہری نہ ہونے کا انکشاف
- الٹراپروسیسڈ غذائیں بچوں کی قلبی صحت کے لیے خطرات رکھتی ہیں، تحقیق
- انٹرنیٹ پر موجود مواد غائب ہو رہا ہے، تحقیق
- برطانوی میڈیا کی اسرائیلی اسپتالوں میں فلسطینیوں سے انسانیت سوز سلوک کی تصدیق
- فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
- حکومت مخالف تحریک کیلئےاسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
پی ایس ایل9؛ پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 197 رنز کے تعاقب میں 18 ویں اوورز میں 120 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر سعود شکیل 24، جیسن رائے 16، عقیل حسین 14، محمد عامر 13، لوری ایونز 12، عمیر یوسف 10، کپتان رائلی روسو 8، سہیل خان 7، خواجہ نافع 5 اور ابرار احمد 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب، لیوک ووڈ، خرم شہزاد اور مہران ممتاز نے 2، 2 جبکہ عامر جمال اور نوین الحق نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام کوہلر کیڈمور 33، صائم ایوب 30، محمد حارث 20، حسیب اللہ خان 6، عامر جمال 5 جبکہ مہران ممتاز اور لیوک ووڈ 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
روومن پاول 28 اور نوین الحق 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے 4 جبکہ سہیل خان، ابرار احمد اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔