مایا علی اور وہاج علی کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 8 مارچ 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

لاہور: پاکستانی اداکارہ مایا علی اور اداکار وہاج علی کا بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں فنکار ایک نجی شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔

مایا علی اپنے بھائی عفان قریشی کی شادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں رقص کرتی ہیں اور پھر وہ وہاج علی کو بھی ساتھ رقص کی دعوت دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کے مداح ویڈیو کو بہت پسند کررہے ہیں اور وہ دونوں کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے بھی خواہشمند ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔