غزہ میں رمضان کے آغاز تک جنگ بندی ہونا مشکل ہے، امریکی صدر

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 مارچ 2024
مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے،امریکی صدر: فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے،امریکی صدر: فوٹو:فائل

  واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں رمضان تک جنگ بندی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں ممکنہ کشیدگی اور تشدد بڑھنے پر تشویش ہے۔ غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو تشدد اور کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ رمضان کے آغاز تک غزہ میں جنگ بندی ہونا مشکل ہے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ  غزہ میں جنگ بندی کے اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ حماس غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو مکمل طور پر بند کرنے، امداد کی فراہمی، بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام اور تعمیر نو کی کا آغاز کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ مطالبہ کرتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔