- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف کل ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
- 60 سال سے امریکا میں رہ رہے شخص کو اپنے شہری نہ ہونے کا انکشاف
- الٹراپروسیسڈ غذائیں بچوں کی قلبی صحت کے لیے خطرات رکھتی ہیں، تحقیق
- انٹرنیٹ پر موجود مواد غائب ہو رہا ہے، تحقیق
- برطانوی میڈیا کی اسرائیلی اسپتالوں میں فلسطینیوں سے انسانیت سوز سلوک کی تصدیق
- فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
بھارتی فلم پروڈیوسر 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
نئی دہلی: بھارتی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر جعفر صادق کو 2 ہزار کروڑ روپے کی منشیات بیرن ممالک اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو گزشتہ چار ماہ سے پروڈیوسر جعفر صادق کی تلاش تھی اور بالآخر 9 مارچ یعنی آج اُنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
این سی بی نے جعفر صادق کو بھارت سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا ‘ماسٹر مائنڈ’ قرار دیا ہے، اُنہوں نے اب تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو بھارتی 2 ہزار کروڑ روپے کی منشیات اسمگل کی ہیں۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بتایا کہ ملزم جعفر صادق نے 45 سے زائد مرتبہ 3500 کلو ایفی ڈرین بیرون ممالک بھیجی، پروڈیوسر کی گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب این سی بی نے چنئی میں دو ٹرین مسافروں سے 180 کروڑ روپے کی 36 کلو منشیات برآمد کی جوکہ بھارت سے سری لنکا اسمگل ہونی تھی۔
این سی بی نے مزید بتایا کہ چنئی کی ٹرین سے گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان میاں بیوی ہیں، اس جوڑے کے پاس سے برآمد کی جانے والی منشیات میں آئس بھی شامل تھی۔
واضح رہے کہ جعفر صادق نے اب تک چار فلمیں پروڈیوس کی ہیں، اُن کی چوتھی فلم رواں ماہ ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔