کنسرٹ حملہ؛ روس کا ذمہ داری قبول کرنے کے داعش کے بیان پر تبصرے سے انکار

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2024
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

ماسکو نے داعش کے ان دعوؤں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ روس میں دو دہائیوں میں ہونے والے سب سے مہلک حملے کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ داعش نے جمعہ کے بعد سے کئی بار کہا ہے کہ ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملہ انہوں نے کیا ہے اور داعش سے وابستہ میڈیا چینلز نے کنسرٹ کے شرکا کو گولی مارنے والے مقام کے اندر بندوق برداروں کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

روس کے کنسرٹ ہال میں ہونے والے حملے میں 143 افراد مارے گئے تھے جس کی ذمہ داری امریکا داعش پر لادنے کے لیے بضد ہے جب کہ روس یوکرین ذمہ دار سمجھتا ہے۔

 

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے حملے میں داعش کے مبینہ کردار سے متعلق سوال کے جواب  کہا کہ “تفتیش ابھی جاری ہے، ابھی تک کوئی مربوط ثبوت سامنے نہیں آئے، ہم صرف ابتدائی اعداد و شمار کے بارے میں بات کر رہے ہیں‘‘۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔