- بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا کا جنوبی افریقا کو 78 رنز کا ہدف
- کراچی میں 22 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا نوٹیفکیشن جاری
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان
- وزیراعظم کی کرپشن پر پاک پی ڈبلیو ڈی کو فوری ختم کرنے کی ہدایت
- مزار قائد کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلیے جدید کیمروں کی تنصیب
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- بجٹ میں ممکنہ سخت اقدامات کے باعث اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار
- زیادہ لوشیڈنگ والے علاقوں کو سولر پر منتقل کررہے ہیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور
- حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی
- پاکستان میں تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ
- کراچی؛مویشی منڈی کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ، ایک شہید، دوسرا زخمی
- دنیا کا سب سے چھوٹا جیل
- اب تک کا دریافت کیا جانے والا سب سے کم وزن سیارہ
- معمر افراد کی حرکات میں سستی کیوں آجاتی ہے؟
- سنسنی خیز میچ کے دوران چھکا مارتے ہی کھلاڑی پچ پر گر کر ہلاک؛ ویڈیو وائرل
- اسلام آباد میں سعودی شہریوں سے موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار
- ہاکی نیشنز کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دے دی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
ماہرینِ فلکیات نے ملکی وے کہکشاں کے درمیان میں موجود بلیک ہول نئی تصویر جاری کر دی۔
سیگیٹیریس اے* نامی یہ جرم پہلی بار پولرائزڈ روشنی میں دیکھا گیا، جسے ایک اہم کامیابی کہا جا رہا ہے۔
جاری کی جانے والی اس نئی تصویر میں ملکی وے کہکشاں کے مرکز میں موجود اس سُپر میسو بلیک ہول کے متعلق نیا نقطہ نظر پیش کیا گیا ہے۔ تصویر میں بلیک ہول کے گرد ایک مقناطیسی فیلڈ اسٹرکچر دیکھا جا سکتا ہے جو بتاتا ہے کہ اس میں ایک جیٹ (گیس اور تونائی کی اسٹریم) پوشیدہ ہوسکتی ہے۔
یہ تصویر ایونٹ ہورائزن ٹیلی اسکوپ کے سائنس دانوں نے تشکیل دی ہے۔ اس ٹیم نے میسیئر 87 کہکشاں کے مرکز میں موجود ایک بلیک ہول کی پہلی تصویر بنائی تھی۔
ہماری کہکشاں ملکی وے میسیئر 87 سے ہزاروں گنا چھوٹی کہکشاں ہے لیکن یہ نئی تصویر بتاتی ہے کہ دونوں بلیک ہول ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں اور دونوں کے مقناطیسی فیلڈ اسٹرکچر ایک جیسے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام بلیک ہول ایک ہی طرح کام کر رہے ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔