’’ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے‘‘ امریکا کا انتباہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2024
اسرائیل پر حملے کا ایران کو بھرپور جواب دیں گے، امریکا (فوٹو: فائل)

اسرائیل پر حملے کا ایران کو بھرپور جواب دیں گے، امریکا (فوٹو: فائل)

امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر حملہ کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر بڑی تعداد میں کروز میزائل اور ڈرون تیار کرلیے ہیں اور وہ سفارتخانے میں اپنے ہلاک ہونے والے نمائندوں کو بدلہ لے سکتا ہے۔

امریکی اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کیلیے 10 سے زائد کروز میزائل تیار کرلیے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل پر حملے کی ایرانی دھمکی پر روس اور جرمنی کا ردعمل

 

صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملے کا ایران کو بھرپور جواب دیں گے، ہم اسرائیل کے دفاع سے واقف ہیں اور اسکی حمایت کریں گے، ایران کو اسکے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے یکم اپریل کو دمشق میں اپنے سفارت خانے کے احاطے پر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر تھا۔ حملے میں ایک اعلیٰ ایرانی جنرل اور 6 دیگر ایرانی فوجی افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔