قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم

ذوالفقار بیگ  بدھ 17 اپريل 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 راولپنڈی: راولپنڈی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس بارہ میچز ہیں، کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔ ہم نے بہت سے چیزوں کو تبدیل کیا، کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔

بابراعظم نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیےاچھی ٹیم لیکر جائیں گے، کوشش ہے ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں، اس سیریز میں مختلف کمبینیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہوجائیں گی، کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ؛ پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اسٹرونگ ہونے جارہی ہے، عثمان خان، عرفان نیازی، کو کھلائیں گے ، ہماری بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک جائے گی، ینگ کھلاڑی کے آنے کی ہم سینیئر کو بہت خوشی ہوتی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیں سیریز میں مختلف پوائنٹس پر چیلنج کرے گی جو پاکستان ٹیم کے لیے اچھا ہوگا۔ میں ٹیم میں یوتھ اور تجربے کے امتزاج کو دیکھتے ہوئے کپتان کی حیثیت سے بہت ُپرجوش ہوں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل کا کہنا ہے کہ مجھے اس دورے پر ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔ ہم ایک ٹیم کے طور پر تفریحی کرکٹ کھیلنے اور کھیل کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: ’’نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بابراعظم کو آرام کا موقع دے سکتے ہیں‘‘

انہیوں نے کہا کہ ہمارے اسکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑی کافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور وہ اس فارمیٹ کے علم سے بہت اچھی طرح لیس ہیں۔ پاکستان ہوم گراؤنڈ میں مضبوط ٹیم ہے اور ہم انہیں اسی کے میدان میں چیلنج دینا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹاس مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا اور پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔