- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
- برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند
- جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
- گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
- ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛3 پاکستانی زخمی
- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
- پختونخوا کی گورننس زیادہ بہتر نہیں، نفرتوں کا خاتمہ کروں گا، گورنر کے پی کے
- بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
- عالمی بینک اپنا فریم ورک پاکستان کے اصلاحاتی شعبوں سے ہم آہنگ کرے، وزیر خزانہ
- نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
- کتب بینی کی معدومیت
- وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
- جنگ بندی کی پیشکش کے باوجود اسرائیل کے رفح پر حملے؛ 12 فلسطینی شہید
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
"فلم 'دی ڈرٹی پکچر' کے بعد سگریٹ نوشی کی لت لگ گئی تھی"
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنی کامیاب فلم ‘دی ڈرٹی پکچر’ میں اداکاری کے بعد سگریٹ نوشی کی لت لگ گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی سُپر ہٹ فلم ‘دی ڈرٹی پکچر’ میں کام کرنے کے تجربے پر نظرثانی کی، اس فلم میں اُنہوں نے 1980 کی دہائی کی بھارتی اداکارہ سلک اسمتھا کا کردار ادا کیا تھا۔
ودیا بالن نے کہا کہ فلم میں مجھے تمباکو نوشی کرنی تھی اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم فلم میں تمباکو نوشی کو جعلی نہیں بنا سکتے لہٰذا میں نے شوٹنگ سے پہلے سگریٹ نوشی کرنا شروع کردی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں سگریٹ نوشی کرنا جانتی تھی لیکن میں نے کبھی سگریٹ پی نہیں تھی تو مجھے اس فلم میں اپنے کردار کے لیے خصوصی طور پر سگریٹ نوشی کرنی پڑی۔
اُنہوں نے کہا کہ فلم ‘دی ڈرٹی پکچر’ کی ریلیز کے بعد مجھے سگریٹ نوشی کی لت لگ گئی تھی، میں ایک دن میں دو سے تین سگریٹ پیتی تھی۔
میزبان نے ودیا بالن سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی سگریٹ پیتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں اب سگریٹ نوشی نہیں کرتی لیکن مجھے سگریٹ پینا اچھا لگتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی مجھے یہ کہہ دے کہ سگریٹ آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی تو میں دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کردوں گی، میں اپنے کالج کے دنوں میں بھی بس اسٹاپ پر سگریٹ پینے والوں کے پاس کھڑی ہوتی تھی۔
ودیا بالن نے مزید کہا کہ میرے لیے فلم ‘دی ڈرٹی پکچر’ میں بولڈ لباس پہن کر ڈانس کرنا اور پھر بولڈ سین کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ میں اس فلم سے قبل کبھی ایسا کردار کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔