لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 اپريل 2024
جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے : متھیرا (فوٹو : انسٹاگرام)

جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے : متھیرا (فوٹو : انسٹاگرام)

 لاہور: اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شو کے میزبان نے متھیرا سے پوچھا کہ جب آپ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو دو سے تین گھنٹے کی پرواز کے دوران لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟ اس دوران لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملنے آتے ہیں؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھے دیکھ کر بھاگ کر مجھ سے ملنے آئیں لیکن دورانِ پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہے کہ زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں لیکن میں نے تو یہی سُنا ہے جبکہ جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے۔

مزید پڑھیں: اگر میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا تو کئی گھر ٹوٹ جاتے، متھیرا

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹار بننا بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم اسٹارز کبھی بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہوتے اور ہمیں خاص عزت دی جاتی ہے۔

متھیرا نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بھی جگہ کے عملے کی طرف سے بہت پیار ملتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھ سمیت ہر اسٹار کو اس پیار کی قدر کرنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔