- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیسوں میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
اگر میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا تو کئی گھر ٹوٹ جاتے، متھیرا
لاہور: اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہا کہ اگر اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا تو کئی گھروں میں طلاقیں ہوجاتیں۔
متھیرا نے حال ہی میں اپنی بہن کے ساتھ نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں بہت سارے لوگوں کے راز پوشیدہ ہیں۔ بیشتر مردوں کے انباکس میں پیغامات آئے ہوئے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر میرا انسٹاگرام کا اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا اور اُس کی بات چیت سامنے آتی تو کئی گھر اجڑ جاتے اور شادیاں ٹوٹ جاتیں۔
متھیرا نے واضح کیا کہ ان کے کسی سے بھی خاص تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی کو خاص دوست بنانا چاہتی ہیں کیونکہ ہر رشتے کا اختتام ہوجاتا ہے اور میری نظر میں رشتوں کا ختم ہونا غلط ہے جس سے انسان ٹوٹ جاتا ہے۔
شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ میں دوسری شادی نہیں کروں گی اور نہ ہی ابھی تک کسی کی جانب سے کوئی پیش کش کی گئی۔
انہوں نے ہمایوں سعید اور شان کو پُرکشش اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اداکاروں کی وجہ سے پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کو ایک نئی پہچان ملی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔