- آصفہ بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری
- افغانستان میں فائرنگ سے تین غیرملکی سیاح ہلاک
- ہیٹ ویو کی وجہ سے مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی
- کوٹلی ستیاں میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق
- سرکاری املاک اور اداروں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، وزیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ کے پی کو جواب
- صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، وزیراعظم
- عمران خان کی رہائی کیلیے احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کا کارکنان سے لازمی شرکت کا حلف
- شدید گرمی کے پیش نظرپنجاب میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت
- کراچی میں کال سینٹر میں فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم جاں بحق
- پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت، 8 کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی
- ممبئی کے کالج میں حجاب اور برقع پر پابندی عائد
- بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلیے مقرر
- حکومت سندھ کا صوبے بھر میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ
- ٓآرمی چیف کی ہاکی ٹیم سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی
- کینیڈین شہری نے کم وقت میں اسٹار وارز کی اسپیس شپ بنا ڈالی
- پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 20 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
- فرانس میں نفرت آمیز سلوک؛ مسلمان دوسرے ممالک منتقل ہونے پر مجبور
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
آن لائن فراڈیے لاعلم لوگوں سے فائدہ اٹھانے کے ہمیشہ نت نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں، حالیہ واقعات میں چند آن لائن نوسرباز خوبصورت نظر آنے والے پھولوں کے بیج فروخت کررہے ہیں جن کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں ہے۔
آج کل اے آئی ٹیکنالوجی آن لائن فراڈ کرنے کیلئے ایک بہترین آلہ ہے، ان دنوں کچھ لوگ اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایسے پھولوں کی تصویریں بنا رہے ہیں جو بظاہر بلیوں کے چہروں سے ملتے ہیں۔ ان پودوں کے بیج باغبانی کے شوقین افراد کو حقیقی بتا کر آن لائن بیچے جارہے ہیں۔
پودے کا نام “Cats Eye Dazzle” رکھا گیا ہے اس کے بیج مختلف ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ معروف ای-کامرس پلیٹ فارمز جیسے Ebay اور Etsy پر بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔
ان پھولوں کی تصاویر “StorieSpot” نامی فیس بک صارف نے ’نیشنل جیوگرافک وائلڈ پلانیٹ‘ گروپ پر پوسٹ کیں ( جس کا اصل نیشنل جیوگرافک سے کوئی تعلق نہیں ہے)۔
لوگوں کو پہلی ہی نظر میں یہ پھول بھاگئے۔ صرف فیس بک پر پوسٹ کو 80,000 سے زیادہ لائکس اور ہزاروں شیئرز مل چکے ہیں جبکہ بہت سے صارفین نے اسے خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔