طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا

ویب ڈیسک  پير 6 مئ 2024
پولیس نے اپنے گونگے بچے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینکنے والے والدین کو گرفتار کرلیا، فوٹو: فائل

پولیس نے اپنے گونگے بچے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینکنے والے والدین کو گرفتار کرلیا، فوٹو: فائل

نئی دہلی: 32 سالہ ماں نے روز روز کے طعنوں سے دل برداشتہ ہوکر اپنے 6 سالہ گونگے اور بہرے بیٹے کو مگر مچھوں کی نہر میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں اس ہولناک واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اگلے روز نہر سے گونگے بچے ونود کی لاش برآمد کرلی جس کے ہاتھوں اور پیروں پر گہرے زخم کے نشانات تھے۔

پولیس نے بچے کی ماں 32 سالہ ساوتری اور باپ 36 سالہ روی کمار کو گرفتار کرلیا۔

ماں کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر روز گونگا بچہ پیدا ہونے کا طعنہ دیتا تھا اور کل بھی یہی کہا کہ اس بچے کو کہیں جا کر پھینک آؤ۔

ساوتری نے بیان میں مزید کہا کہ میں ان جھگڑوں سے تنگ آگئی تھی اس لیے کل جب شوہر نے دوبارہ جھگڑا کیا اور بچے کو کہیں پھینک آنے کا کہا تو میں نے غصے میں بیٹے کو نہر میں دھکا دیدیا۔

پولیس نے بے رحم ماں باپ کو عدالت میں پیش کیا۔ جج نے 15 روز کے ریمانڈ پر میاں بیوی کو پولیس کے حوالے کردیا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔