- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر اور وزرا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار؛ دعاؤں کی اپیل
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
- آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے موت کا احتجاج
- اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
کیمبرج: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زیتون کے تیل کا استعمال ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں بالغ افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیتون کا تیل ڈیمنشیا کے سبب ہونے والی موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، اس بات سے قطع نظر کہ متاثرہ شخص کی خوراک کا مجموعی معیار کیسا ہے۔
ہارورڈ کے چان سکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے مطالعے کو انجام دیا گیا جس کے نتائج ’جاما نیٹ ورک اوپن‘ میں شائع ہوئے ہیں۔
محققین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ زیتون کے تیل کی مقدار اور اس کے ذہن پر اثرات کے حوالے سے سب سے پہلے تحقیق ان ممالک میں ہوئی جہاں زیتون کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ تاہم اس ملک میں کی گئی تحقیق جہاں اس کی کھپت کم ہوتی ہے، زیتون کے صحت بخش اثرات پر ایک منفرد روشنی ڈالتی ہے۔
مطالعے کے مرکزی مصنف، ہارورڈ میں ایک رجسٹرڈ ماہرِ غذا اور چان سکول آف پبلک ہیلتھ میں ریسرچ ایسوسی ایٹ این جولی ٹیسیئر نے کہا کہ زیتون کا تیل مونو سیچوریٹڈ چکنائیوں سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں اینٹی آکسیڈنٹ والے مرکبات بھی ہوتے ہیں جو دماغ کے لیے محافظ کا کردار ادا کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔