ٹی20 ورلڈکپ: سری لنکا نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 9 مئ 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کولمبو: سری لنکا نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

سری لنکن بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں آل راؤنڈر ونیندو ہسرنگا کو کپتان اور چارتھ اسالنکا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار اینجلو میتھیوز کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں سری لنکا کو جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور نیپال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: سابق کیوی کرکٹر بھی امریکا کے ورلڈکپ اسکواڈ حصہ بن گئے

ٹی20 ورلڈ کپ میں سری لنکا اپنا پہلا میچ 3 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف نیویارک میں کھیلے گا۔

سری لنکا اسکواڈ:

ونیندو ہسرنگا (کپتان)، چارتھ اسالنکا (نائب کپتان)، کوسل مینڈس، پاتھم نسانکا، کامندو مینڈس، سدیرا سماراویکراما، اینجلو میتھیوز، داسن شاناکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دونتھ نوشمان ویللاگے، دونتھ نوشمان، متھیشا پاتھیرانا، اور دلشان مدوشنکا

ٹریولنگ ریزرو: آسیتھا فرنینڈو، وجے کانتھ ویاسکانتھ، بھانوکا راجا پاکسا، اور جنیت لیاناگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔