انگلش کرکٹرز آئی پی ایل کیوں چھوڑ گئے، لیگ چیئرمین منہ اُتر گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2024
ای سی بی نے کھلاڑیوں کی مکمل شرکت کا عہد کیا تھا لیکن پلے آف مرحلے سے قبل دھوکا دیا، ارون دھومل 
 (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ای سی بی نے کھلاڑیوں کی مکمل شرکت کا عہد کیا تھا لیکن پلے آف مرحلے سے قبل دھوکا دیا، ارون دھومل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑ پر لیگ چیئرمین کا بیان بھی سامنے آگیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور سابق کرکٹرز تاحال انگلش کرکٹرز کے آئی پی ایل ادھورا چھوڑ جانے پر ناراض ہیں، ایسے میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین ارون دھومل نے انگلش کرکٹرز کے عمل پر کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

انہوں نے اسپورٹس اسٹار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی مکمل شرکت کا عہد کیا تھا لیکن پلے آف مرحلے سے قبل دھوکا دیا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کیوں چھوڑ کر آئے! جوز بٹلر نے بتادیا

آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے کہا کہ اس معاملے پر انگلش بورڈ سے مثبت بات چیت رہی اور انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا، بورڈ میں تبدیلی کے باعث باہمی سیریز کی منصوبہ بندی میں مشکلات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا

واضح رہے کہ بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر اور فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے آئی پی ایل ادھورا چھوڑ جانے پر کرکٹرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اِن کھلاڑیوں پر جرمانے، تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی

عرفان پٹھان نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ یا تو پورے سیزن کیلئے دستیاب ہوں یا نہ آئیں!‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔