ماہرہ خان کی اذان سمیع کیساتھ رومانوی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2024
ماہرہ خان اور اذان سمیع نے دو پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا : فوٹو : ویب ڈیسک

ماہرہ خان اور اذان سمیع نے دو پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اور معروف گلوکار و اداکار اذان سمیع کی رومانوی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

22 مئی کو اذان سمیع نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ماہرہ خان نے گلوکار کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اُن کے سال 2021 میں ریلیز ہونے والے اپنے گانے ’تو‘ کی ‘بی ٹی ایس’ ویڈیو جاری کی، جوکہ گانے کی شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی تھی۔

ویڈیو میں ماہرہ خان اور اذان سمیع اپنے رومانوی گانے ‘تو’ کے لیے ڈانس ریہرسلز کررہے ہیں، یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دونوں فنکاروں پر کڑی تنقید کی جبکہ کچھ مداحوں نے ماہرہ خان اور اذان سمیع کا دفاع بھی کیا۔

ماہرہ خان نے اس ویڈیو کے علاوہ اذان سمیع کے ہمراہ اپنی چند تصاویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھیں اور گلوکار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی۔

اداکارہ نے اذان سمیع کی موسیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم اپنے گانوں میں وہ سب بیان کردیتے ہیں جو میں کبھی اپنے بارے میں بیان نہیں کرسکی۔

مزید پڑھیں: عدنان سمیع کی بھارت سے بیٹے کی سالگرہ پر پوسٹ وائرل

اُنہوں نے اپنی ایک اور اسٹوری میں اذان سمیع سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ تم مزید محنت کرو تاکہ جلد ہی گریمی ایوارڈ حاصل کرسکو، میں بےصبری سے تمہارے ایوارڈ کا انتظار کررہی ہوں۔

ماہرہ خان نے بحیثیت دوست اذان سمیع سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں دوبارہ سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور اذان سمیع گانا ‘تو’ سے پہلے بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، دونوں فنکاروں نے فلم ’سپر اسٹار‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اس فلم کا اسکرین پلے اذان سمیع نے لکھا تھا اور میوزک بھی کمپوز کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔