- ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کی یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست
- ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقہ نے نیپال کو شکست دیدی
- کراچی؛ ڈاکو بکروں سے لدا ٹرک اور شہری سے 20 لاکھ لوٹ کر فرار
- وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کمی کا اعلان
- ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا آئرلینڈ میچ بارش کی نذر، پاکستان ورلڈ کپ سے باہر
- کراچی: ٹریفک چالان سندھ میں نان ٹیکس آمدنی کا بڑا ذریعہ بن گیا
- نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 5 روپے 71 پیسے بڑھا دی
- ٹیکس وصولیوں کا ہدف، ایف بی آر ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم
- مہنگائی کی رفتار مزید بڑھ گئی، ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ مہنگی
- کراچی میں عیدالاضحیٰ کے ایام میں آلائشیں سڑکوں پر پھینکنے پر پابندی
- کراچی میں دو ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی
- وزیر اعظم کا صنعتوں کیلیے بجلی کی قیمت 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان
- چارسرکاری اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم، خودمختار بورڈ کے تحت چلایا جائیگا
- عید الاضحی پر پشاور بی آر ٹی سروس بند نہ کرنے کا اعلان
- نان فائلر سپلائرز پر ٹیکس لگاتے ہیں تو فائلر انہیں بچانے آتے ہیں، چیئرمین ایف بی آر
- وفاقی بجٹ آئی ایم ایف قرض پروگرام کیلیے معاون ہے مگر مہنگائی بڑھے گی، موڈیز
- پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دے دیا
- ریاستی ادارے ہمارے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم اور اوپن مارکیٹ میں مستحکم
- سندھ حکومت ملکی و غیر ملکی 1341 ارب روپے کی مقروض نکلی
مداح نے میڈونا کے 18 ٹیٹو بنوا کر ریکارڈ قائم کر دیا
کینزس: امریکا کی ایک پاپ میوزک کے دلدادہ نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ میڈونا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے جسم پر 18 ٹیٹو بنوا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست کینزس کے شہر ٹپیکا سے تعلق رکھنے والی ٹیرا بیری نے خواتین کی کیٹیگری میں جسم پر کسی موسیقار کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ برطانوی خاتون نِکی پیٹرسن سے حاصل کیا۔ نِکی نے جسم پر مشہور ریپر امینیم کے 15 ٹیٹو بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
ٹیرا بیری کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈونا کا پہلا ٹیٹو 2016 میں تب بنوایا تھا جب ان کے علم میں یہ بات آئی کہ گلوکارہ ٹیٹو رکھنے والے مداح کو میوزک ویڈیو کے لیے ڈھونڈ رہی ہیں۔ تاہم، ان کا یہ ٹیٹو وقت پر ختم نہ ہو سکا۔
ٹیرا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر ٹیٹو چھ مہینوں سے تھوڑے زیادہ عرصے میں بنوائے گئے ہیں۔ جس وقت انہیں ایمینیم کے 15 ٹیٹو رکھنے والی خاتون کے ریکارڈ کے متعلق علم ہوا اس وقت ان کے جسم پر میڈونا کی دو تصویری ٹیٹو موجود تھے۔ انہوں نے اس ہی وقت فیصلہ کیا کہ وہ ریکارڈ اپنے نام کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔