مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں، تحقیق

ویب ڈیسک  اتوار 26 مئ 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

  لندن: مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کو اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے جو کہ صحتِ قلب کیلئے مفید ہے تاہم اب ایک حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ یہ بات مکمل طور پر درست نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایم ایل میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کا باقاعدگی سے استعمال اچھی صحت قلب والے لوگوں میں بھی فالج اور دل کی بے قاعدہ دھڑکنوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

ماہر امراض قلب اور نیشنل جیوش ہیلتھ میں امراض قلب کی روک تھام اور فلاح و بہبود کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اینڈریو فری مین نے بتایا کہ مچھلی کا تیل بہت کم تجویز کیا جاتا ہے اور اس کے بارے میں پیشہ ورانہ طبی اصولوں میں زیادہ تفصیل بھی نہیں ہے تاہم پھر بھی زیادہ تر لوگ یہ استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کیلئے برطانیہ میں 40 سے 69 سال کی عمر کے 415,000 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جنہوں نے 12 سال تک مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس باقاعدگی سے لیے تھے۔

محققین نے پایا کہ اچھی قلب صحت کے باوجود ایسے لوگوں میں مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بےقاعدہ دھڑکنوں کا خطرہ 13 فیصد زیادہ تھا جبکہ فالج کا خطرہ 5 فیصد پایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔