- وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب اور قازقستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
- گوجرانوالہ: ایکسپریس نیوز کے بیوروچیف کے گھر پر مبینہ فائرنگ، آئی جی کا نوٹس
- بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ، 15 افراد ہلاک
- وزیراعظم کا سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ
- نیوزی لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی ریسکیو 1122 جاں بحق
- خاتون مسافر کو عملے نے منہ اور ہاتھ پر ٹیپ لگا کر سیٹ سے کیوں باندھا تھا
- کراچی؛ عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 5 جاں بحق
- خوش رہیں، سلامت رہیں؛ مودی کا عید پر پیغام
- طیارے جتنی آواز پیدا کرنے والی انتہائی چھوٹی مچھلی
- انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارنے سے دماغی افعال شدید متاثر ہوتے ہیں
- اپنا حق لینا جانتے ہیں، اب کی بار کشتیاں جلا کر نکلیں گے، وزیراعلیٰ پختونخوا
- پاکستان کیخلاف جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں، آرمی چیف
- گورنر پنجاب بچوں سے عید ملنے ایس او ایس ولیج پہنچ گئے، 10 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان
- پنجاب کے بجٹ میں کسان کارڈ کیلیے 10 ارب روپے مختص
- پختونخوا میں حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، عیدالاضحیٰ پر بھی لوڈشیڈنگ جاری
- لگتا نہیں مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کا کوئی اثر لیں گے، رانا ثناء
- غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہید فلسطینیوں کی تعداد 37ہزار سے متجاوز
- سیکرٹری داخلہ پنجاب قیدی بچوں سے ملنے جیل پہنچ گئے، مل کر کھانا کھایا
- اس عید پر غزہ کے بے گھر مسلمان بہت درد اور تکلیف میں ہیں، صدر جوبائیڈن
پاپوا نیو گنی؛ لینڈ سلائیڈنگ میں 2 ہزار سے زائد افراد زندہ دب گئے
![پاپوا نیو گینی میں امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 600 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں، فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/05/2644998-papanewgunia-1716817551-199-640x480.jpg)
پاپوا نیو گینی میں امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 600 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں، فوٹو: فائل
پورٹ مورس بے: اوقیانوسیہ کے ملک پاپوا نیوگنی میں مٹی کا ایک بڑ تودا درجنوں مکانات پر گر گیا جس میں 2 ہزار سے زائد افراد دب گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاپوا نیوگنی میں مٹی کے تودے سے امدادی کاموں کے دوران 650 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ اب بھی ہزار سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
امدادی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر سنٹر کے اقوام متحدہ کو لکھے خط میں کہا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں رہائشی عمارتیں اور کھانے کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے اہلکار بھی لینڈ سلائیڈنگ میں دب گئے ہیں۔
کیئر انٹرنیشنل پی این جی کے کنٹری ڈائریکٹر جسٹن میک موہن کے بقول ملبے تلے دبے افراد کی تعداد کا درست اندازہ مشکل ہے کیوں کہ متاثرہ علاقے میں مقامی آبادی کے مطابق 4 ہزار افراد رہتے تھے۔
جب کہ آخری مردم شماری بھی سنہ 2000 میں ہوئی تھی جس میں آبادی میں 2 ہزار کے لگ بھگ بتائی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔