سلومیاں کے بعد عامرخان نے بھی مودی سے مراسم بڑھانا شروع کردیئے

مجھے اور بھارت کے عوام کو وزیراعظم نریندر مودی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، مسٹر پرفیکٹ عامر خان

وزیراعظم کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے وہ مسائل کو ضرور حل کریں گے، عامر کان

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے بعد مسٹر پرفکیٹ عامر خان نے بھی ہزاروں مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مراسم بڑھانا شروع کردیئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات جہاں انہوں نے بھارت کے سماجی مسائل سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جب کہ اس دوران عامر خان نے اپنے معروف ٹی وی پروگرام "ستیا میوجیتا" کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے بھارت کے مسائل کو اجاگر کیا اور نریندر مودی سے عوام کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عامر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی اوقات سے انہیں وقت دیا، وزیراعظم کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے وہ ان مسائل کو ضرور حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اور عوام کو نریندر مودی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں لہذا لوگوں کو چاہئے کہ وہ وزیراعظم سے مکمل تعاون کریں۔
Load Next Story