ملک اس وقت اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے وزیراعظم

موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیر اعظم


ویب ڈیسک June 24, 2014
گورنر پنجاب کے مثبت کردار کی وجہ سے ملک انتشار کے صورتحال سے بچ گیا، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو گزشتہ روز کی تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے مثبت کردار کی وجہ سے ملک انتشار کے صورتحال سے بچ گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ایک جانب ملک کو دہشتگردی کا سامنا ہے تو دوسری جانب ملک کو توانائی بحران جیسے مسائلہ کا سامنا ہے، ایسی صورت حال میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں