- عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
- ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبےسے منائی جائے گی
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے
- ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک
- آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو شکست، پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفراختتام پذیر
- اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 7 گرفتار
- بھارت: سیلون میں اپنے لعاب سے مساج کرنے والا حجام گرفتار
- ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے، بیرسٹرعقیل ملک
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تمیم اقبال کی شاہد آفریدی سے اپیل
- ایس ایس جی سی کا عید کے پہلے دو دنوں میں گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان
- پودے بھی اپنے اندر ذہانت رکھتے ہیں، ماہرین
- باول کینسر کے علاج کے متعلق اہم پیشرفت
- عید کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
- سندھ میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور کلینکس پر بھی 15 فیصد سیلزٹیکس عائد
- لاہورایئرپورٹ کے اطراف عید کے ایام میں دفعہ144 نافذ کرنے کی درخواست
- کراچی میں عید کے تینوں روز موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
- وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون مضبوط کرنے کا اعادہ
- پاکستانی خاتون عازم حج نے میدان عرفات میں بچے کو جنم دیدیا
- ’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں‘ کہنے پر اروندھتی رائے پر دہشتگردی کا مقدمہ
سنگین سے طالبان کا قبضہ چھڑا کر 260 طالبان ہلاک کردیئے،افغان سکیورٹی فورسز
![افغان فوج کے ساتھ لڑائی جاری ہے اور طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کیے جارہے ہیں،فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2014/06/266494-afghan-1403982304-281-640x480.jpg)
افغان فوج کے ساتھ لڑائی جاری ہے اور طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کیے جارہے ہیں،فوٹو:فائل
کابل: افغان سیکورٹی فورسز نے ہلمند پر طالبان کا قبضہ ناکام بناتے ہوئے 260 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان وزارت خارجہ کے ترجمان صادق صدیقی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ طالبان کا ہلمند پر کنٹرول کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور انہیں سنگین سے نکال دیا گیا جبکہ گزشہ دس روز سے جاری لڑائی میں 260 طالبان ہلاک اور 28 افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے سنگین کا علاقہ واپس لے لیا گیا ہے تاہم طالبان کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے باعث علاقے میں پیش قدمی کی رفتار سست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ایک دن میں 60 سے زائد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان نے حکومتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فوج کے ساتھ لڑائی جاری ہے اور طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 19 جون سے افغان صوبہ ہلمند کے ڈسٹرکٹ سنگین میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے اور اس میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصانات پہنچانے کے دعوے کیےجار ہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔