جسٹس انور ظہیر جمالی کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقررکردیا گیا

جسٹس ناصر الملک نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کے بعد قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا

جسٹس انور ظہیر جمالی کل قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ فوٹو: فائل

جسٹس انور ظہیر جمالی کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا ہے جو کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


جسٹس ناصر الملک نے گزشتہ روز صدر ممنون حسین کی جانب سے بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری اور نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی 5 جولائی کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں جس کے بعد 6 جولائی کو جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور 16 اگست 2015 تک اس منصب پر فائز رہیں گے۔
Load Next Story