ارمینہ خان نے دو سال بعد مداحوں کو بیٹی کا چہرہ دکھا دیا
پاکستانی مشہور اداکارہ ارمینہ خان نے آخر کار اپنی بیٹی آہمیہلی آئیلہ رضا خان کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کرایا گیا خوبصورت فوٹو شوٹ شیئر کیا۔
ارمینہ نے اپنی پوسٹ میں شوہر فیصل خان اور بیٹی کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، "ہم آہمیہلی کی جھلک دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں، یہ اس کی دوسری سالگرہ کی شوٹ کی ایک تصویر ہے۔"