بھارتی اداکار کا مذاق اُڑانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار ویر پہاڑیا کا مذاق بنانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے پر حالیہ ایونٹ میں مشہور بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا سے متعلق لطیفے سنانے کے بعد حملہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 12 افراد کو نامزد کیا ہے۔
پولیس میں درج کی گئی شکایت کے مطابق کامیڈی شو ختم ہونے کے بعد کچھ افراد مداحوں کے روپ میں پرنیت سے تصاویر کھنچوانے کے بہانے آئے او جیسے ہی مداحوں کا رش کم ہوا تقریباً 10-12 افراد جن کی قیادت تنویر شیخ کر رہے تھے، نے پرنیت مورے پر حملہ کر دیا اور انہیں ویر پہاڑیا پر لطیفے سنانے سے باز رہنے کی دھمکی دی۔