گجرانوالہ؛ منشیات فروش کو رشوت لیکر چھوڑنے پر ایس ایچ او کی شامت آگئی

ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو چھوڑنے کی شکایت پر سی پی او نے انکوائری کا حکم دیا تھا


ویب ڈیسک February 07, 2025

گجرانوالہ میں منشیات فروش کو رشوت لے کر چھوڑنے پر ایس ایچ او سبزی منڈی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہاشم عرف ہاشو کو چھوڑنے کی شکایت پر سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا تھا۔

انکوائری رپورٹ میں الزام سچ ثابت ہوا اور ایس ایچ او قصور وار پایا گیا جس پر سی پی او نے ایس ایچ او سبزی منڈی سب انسپکٹر میاں عدنان کو تھانہ سبزی منڈی کی حوالات میں بند کروا کر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

سی پی او گجرانوالہ کا کہنا تھا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں، طمع نفسانی کی خاطر منشیات فروشوں کو مدد فراہم کرنے والی کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں