اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز ایک بار پھر رخصت پر
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کی سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی کو آئی جی اسلام آباد کی معاونت کی ہدایت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 11 فروری سے 17 فروری تک دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج دستیاب نہیں ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو گذشتہ روز سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کیا گیا۔