پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے حیدر آباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں عالمی سول ایوی ایشن سے بین الاقوامی معیار کے کورسز کرانے کی منظوری دے دی۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلی بار انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیے مدعو کیا گیا یے، بین الاقوامی معیار کے کورسز 17 فروری تا 25 مارچ کو ہونگے۔
بیان کے مطابق ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈولپر،ٹریننگ منیجرز کورسز کرائے جائیں گے، پسنجر بورڈنگ برجز کورس بھی عالمی سول ایوی ایشن ٹیم حیدر آباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کرانے پہنچے گی۔
اس میں بتایا گیا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے کورسز کے متعلق رجسٹریشن اور شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیے۔
بیان میں کہا گیا کہ سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد میں ان کورسز کے ہونے سے پاکستان اور خطے میں کی ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیاں پاکستان میں ہی کورسز کرسکیں گی، کورسز سے ملکی ایئرلاینز سول ایوی ایشن سمیت ایوی ایوی ایشن کمپنیوں کو مالی بچت ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی انتظامیہ نے عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم سے رابطہ کیا تھا، بین الاقوامی ایوی ایشن کورسز 17 فروری۔سے مارچ کے درمیان حیدر آباد میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں ہونگے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ملازمین سمیت ایرلاینز ملازمین کو کورسز کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کورسز کرنے والوں کو بین الاقوامی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، ان کورسز سے ملکی اور بین الاقوامی ایرلائنز، ایوی ایشن کمپنیوں کو باہر کورس کرنے کے لئے نہیں جانا پڑے گا، یہ پہلی بار ہے کہ سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں عالمی سول ایوی ایشن یہ بین الاقوامی کورسز کے لیے ارہی ہے۔