لوئر دیر پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار
کے پی پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو آج لوئردیر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبر پختونخواپولیس کے مطابق لوئر دیر پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم بسم اللہ خان کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم بسم اللہ خان کی گرفتاری انٹر پول کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔
کے پی پولیس کے مطابق لوئر دیر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے ذریعے ریڈ وارنٹ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کی گرفتاری پاکستان اور سعودی عرب کی ایجنسیوں کے مابین قریبی رابطے کے ذریعے ممکن ہوئی۔
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبر پختونخواپولیس کے مطابق ملزم بسم اللہ خان پچھلے سات سال سے سعودی عرب میں روپوش تھا، اسے ایف آئی اے اسلام آباد نے لوئر دیر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔