پنجاب میں 10 سال سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

صوبائی حکومت کیجانب سے 5 باربلدیاتی ایکٹ 2024 میں ترمیم کا عذر پیش کیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک February 27, 2025

الیکشن کمیشن نے 10 سال سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تیاری پوری ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے 5 بار بلدیاتی ایکٹ 2024 میں ترامیم کا عذر پیش کردیا گیا۔ تا حال صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ صوبائی حکومت کو ایک سال ہوگیا تاہم بلدیاتی ایکٹ تیار نہیں ہوا۔  

ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140 اے 2 اور الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219 کے تحت الیکشن کمیشن صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ وفاق سمیت 3 صوبوں اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں تاحل بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے۔  

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 3 مرتبہ حلقہ بندیاں کیں اور 2 بار الیکٹورل گروپس کی اینلسٹمنٹ کی۔ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دینے کے باوجود صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔ پنجاب میں 2025 میں بلدیاتی انتخابات ہونے کا قومی امکان ہے۔

 سیکریٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی حکومت ایکٹ کا حتمی مسودہ پنجاب اسمبلی میں ضروری قانون سازی کے لیے بھجوا دیا ہے۔ قانون سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا عمل شروع کروائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

مقبول خبریں