غزہ بربریت، صیہونی طاقتوں نے حملہ کرکے دغا بازی کی تاریخ دہرائی ہے، جے یو آئی

غزہ پر اسرائیلی حملہ درندگی کی انتہاء ہے، ترجمان اسلم غوری

فوٹو فائل

اسلام آباد:

جمیعت علما اسلام نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملہ درندگی کی انتہاء ہے، صیہونی طاقتوں نے حملہ کرکے دغا بازی کی تاریخ دہرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اُمّہ کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھنا ہوگا، روزے کی حالت میں اس  ظلم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم اُمّہ اپنے مظلوم بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں اور ہر طرح کا تعاون کریں۔

Load Next Story