اگر مسلمان ایک ہو جائیں تو کوئی ہمیں فٹبال کی طرح لات نہیں مارے گا، ڈاکٹر ذاکرنائیک

کئی جگہ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جبکہ ہم فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں، معروف مذہبی اسکالر


ویب ڈیسک March 18, 2025
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ مسلم امہ کے مسائل کا حل کے لیے 15 نکات ہیں—فوٹو: فائل

لاہور:

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اگر ہم مسلمان ایک ہو جائیں گے تو کوئی ہمیں فٹ بال کی طرح لات نہیں مارے گا۔

لاہور میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ مسلم امہ کے لیے 15نکات ہیں جن میں فلسطین کا حل موجود ہے، ہم دیکھتے ہیں کئی جگہ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے فلسطین ہو کشمیر یا چین ہو، ہم فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں، اگر ہم مسلمان ایک ہو جائیں گے تو کوئی ہمیں فٹ بال کی طرح لات نہیں مارے گا۔

صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو مسلمان کرنے اور اسلام کی بہترین انداز میں خدمت کرنے پر مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے کروڑوں لوگ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے محبت کرتے ہیں، جن کی خدمات اسلام کا پرچم بلند کیے ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں