اسلام آباد پولیس نے پیرا فورس کے نام پر بھتہ وصول کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، حراست میں لیے گئے ملزمان سول ڈیفنس کے اہلکار ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس چوکی اڈیالہ نے کارروائی کرتے ہوئے پیرا فورس کے نام پر بھتہ لینے والا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا، دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ ملزمان سول ڈیفنس کے اہلکار ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف تاجر مدثر رحیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ مجھ سے پچیس ہزار وصول کئے اور جعلی رسید کاٹی گئی، 2 دیگر دکانداروں سے بھی 15 پندرہ ہزار وصول کئے گئے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے خود کو پیرا فورس کا اہلکار ظاہر کیا جبکہ وہ سول ڈیفنس سے تھے۔