بالی ووڈ کے معروف فلم ساز راکیش روشن کی بھتیجے کی شادی میں اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب وہ مبارک باد دینے آنے والے خواجہ سرا سے الجھ پڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشان روشن کی شادی میں شرکت کے لیے پہنچے مگر خوشیوں بھری اس تقریب میں اس وقت اچانک تنازع کھڑا ہوگیا جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہدایتکار راکیش روشن کو دروازے پر کھڑے خواجہ سرا سے بحث و تکرار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکیش روشن تقریب کے مقام کے باہر موجود خواجہ سرا سے گفتگو کے دوران خاصے برہم نظر آ رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو کے بعد خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ وہ صرف نوبیاہتا جوڑے کو دعائیں دینے آئے ہیں تاہم بات بڑھتی ہوئی تکرار میں بدل گئی۔
اسی دوران ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں خواجہ سرا کو دلہن کے تقریب کی طرف جاتے وقت دعائیں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پس منظر میں راکیش روشن اور ایشان روشن بھی دکھائی دیتے ہیں، جس سے معاملہ مزید الجھ گیا۔ وائرل ویڈیو پر بھی مزے مزے کے کمنٹس بھی آئے۔
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ 10 لاکھ مانگ لیے ہوں گے آخر کروڑوں کماتے ہیں نا!
ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ دعائیں دینے آئے تھے یا پیسے لینے؟ ہر بات میں راکیش جی کو ہی قصوروار کیوں ٹھہرا دیا جاتا ہے؟
کسی نے سخت کمنٹ کیا کہ یہ مبارکباد دینے نہیں، پیسے بٹورنے آتے ہیں، ہر شہر میں پورا نیٹ ورک ہے۔
تقریب میں ریتک روشن بلیو شیروانی اور میچنگ ویسٹ کوٹ میں جلوہ گر ہوئے جبکہ ان کے ساتھ بیٹے ہریہان اور ہریدان بھی موجود تھے۔
ریتک کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور ان کے بوائے فرینڈ ارسلان گونی بھی شادی کی تقریب میں نظر آئے۔