دو سال کی ڈیٹنگ کے بعد کائلی جینر اور تیموتھی شالامی نے اپنے تعلق کو ریڈ کارپٹ آفیشل بنا دیا
امریکی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریٹر کائلی جینر اور تیموتھی شالامی نے دو سال کی ڈیٹنگ کے بعد بالآخر اپنے تعلق کو ریڈ کارپٹ آفیشل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداکارے کے مطابق کائلی اور تیموتھی نے گزشتہ روز روم میں منعقد ہونے والے ’ڈیوڈ دی ڈوناتیلو ایوارڈز‘ میں ایک جوڑے کے طور پر پہلی بار ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔
حالیہ مہینوں میں انہیں کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس سے ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں لیکن یہ ان کی پہلی ریڈ کارپٹ انٹری تھی۔ ان دونوں کے درمیان یہ رومانوی تعلق 2023 میں شروع ہوا تھا۔
Club Chalamet, our heart goes out to you. Timothée Chalamet and Kylie Jenner made their red carpet debut as a couple at the 70th David Di Donatello in Italy on Wednesday.
📸: @gettyimages pic.twitter.com/zGvQAuTS1Vریڈ کارپٹ پر کائلی اور تیموتھی ایک دوسرے کے ساتھ بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔ کچھ تصویروں میں تیموتھی کو کائلی کو گلے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
کائلی نے اس موقع پر ایک خوبصورت سیاہ رنگ کا گاؤن زیب تن کیا تھا جس پر نفیس کڑھائی، گہری نیک لائن، اور باریک اسٹرپس تھیں۔ کائلی کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس لُک کو بےحد سراہا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ کائلی اس سے قبل ریپر ٹریوس کے ساتھ تعلق میں تھیں جس سے ان کے 2 بچے بھی ہیں تاہم 2019 میں دونوں نے راہیں جُدا کرلی تھیں۔