بھارت میں فضائی حادثات میں اضافہ، ہیلی کاپٹر حادثےکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

تکنیکی مسائل کے باعث بھارت میں فضائی حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


ویب ڈیسک May 08, 2025

تکنیکی مسائل کے باعث بھارت میں فضائی حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ تازہ ترین حادثے میں ریاست اترکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دفاعی ماہرین نے کہا کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں۔

بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثوں کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اور تربیتی کمزریوں کو بے نقاب کردیا۔

 

 

مقبول خبریں