روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا

یہ رفتار انسانی آنکھ کی جھپک سے بھی تیز ہے

حال ہی میں امریکا کی پرڈیو یونیورسٹی کے انجینئرنگ طلباء نے ایک روبوٹ تیار کیا ہے جس نے صرف 0.103 سیکنڈ میں روبک کیوب حل کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یہ رفتار انسانی آنکھ کی جھپک سے بھی تیز ہے جو عام طور پر 200 سے 300 ملی سیکنڈ میں ہوتی ہے۔

اس روبوٹ کا نام "Purdubik's Cube" ہے، جو پرڈیو یونیورسٹی کے الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے طلباء جونپی اوتا، ایڈن ہرڈ، میتھیو پیٹرو اور الیکس برٹا نے تیار کیا ہے۔

یہ کامیابی پرڈیو یونیورسٹی کے طلبا کی مشترکہ محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا نتیجہ ہے۔

Load Next Story