ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹس نے کانز کے حاضرین کو کھڑے ہوکر تالیاں بجانے پر مجبور کردیا
فرنچائز "مشن: امپاسیبل" کی نئی فلم Mission: Impossible – The Final Reckoning میں ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹس نے کانز کے حاضرین کو 5 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجوانے پر مجبور کر دیا۔
ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم کو کانز فلم فیسٹیول 2025 میں شاندار پریمیئر کے دوران پانچ منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر خوب سراہا گیا۔ فلم کی افتتاحی تقریب میں 40 رکنی آرکسٹرا نے فرنچائز کا مشہور تھیم بجا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔
فلم میں حقیقی اور خطرناک اسٹنٹس کی بھرمار تھی جس نے شائقین کے دل جیت لیے، جن میں ایک سین ٹام کروز نے صرف باکسرز میں تین منٹ طویل نائف فائٹ کرتے ہوئے انجام دیا، جس نے حاضرین کو حیران کر دیا۔